Daily Mashriq


وزیراعظم کو جس الزام میں نا اہل کیا اس کا ثبوت ہی نہیں، تو پھر یہ کیس کیا ہے؟نوازشریف

وزیراعظم کو جس الزام میں نا اہل کیا اس کا ثبوت ہی نہیں، تو پھر یہ کیس کیا ہے؟نوازشریف

ویب ڈیسک:، میرا کیس دہشتگردی کا نہیں تھا، میں ملک کیخلاف کام نہیں کررہا تھا، تو حساس اداروں کو بیچ میں ڈالنے کی کیا ضرورت تھی؟نوازشریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہواجد ضیا نے ہمیں سرٹیفکیٹ دیا کہ نواز شریف کے وکیل ٹھیک کہتے ہیں، انہیں یہ بھی کہنا پڑا کہ نواز شریف کی تنخواہ کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں، جس الزام پر وزیراعظم کو نااہل کیا اس کا ثبوت ہی نہیں ملا تو پھر یہ مقدمہ کیا ہے؟، یہ مقدمہ فراڈ اور انتقام لینے کا ایک کیس ہے کیونکہ نواز شریف اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتا اور عوام اس کے ساتھ ہیں اسی لیے مجھے برداشت نہیں کیا جاتا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ایک کرکے جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ کے پول کھل رہے ہیں، جے آئی ٹی نے اصل حقائق چھپانے کی کوشش کی، جو حقائق ہمارے حق میں جاسکتے تھے، انہیں بہت عیاری و چالاکی کے ساتھ چھپانے کی کوشش کی گئی۔

نواز شریف نے کہا کہ واٹس ایپ پر جے آئی ٹی کے 6 ہیرے تلاش کیے گئے، عرفان نعیم منگی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سوا باقی 5 تین ہیرے سیاسی طور پر ہمارے مخالف ہیں، ان کا، ان کے اہل خانہ، بیویوں، یا قریبی رشتے داروں کا تعلق نہ صرف پی ٹی آئی سے ہے بلکہ وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں، میرا کیس دہشتگردی کا نہیں تھا، میں ملک کے خلاف کام نہیں کررہا تھا، تو آئی ایس آئی اور ایم آئی کو بیچ میں ڈالنے کی کیا ضرورت تھی اور  اس کیس میں حساس اداروں کو کیوں ڈالا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے لندن میں جس کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں اس کا مالک جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کا کزن تھا، ہمارے وکیل نے کمپنی کو دی گئی فیس کے بارے میں سوال کیا تو واجد ضیا نے جواب نہ دیتے ہوئے استقاق کا سہارا لیا، واجد یہ آپ کی کمائی نہیں تھی جسے آپ جہاں چاہیں خرچ کریں یہ قوم کے خون پسینے کی کمائی تھی، آج نہیں تو کل جواب دینا پڑے گا،جے آئی ٹی میں چن چن کر ٹرانسفر کراکر ہمارے مخالفین کو شامل کیا گیا تاکہ من پسند حقائق اور فیصلہ حاصل ہو اور سینوں میں دبی انتقام کی خواہش کو پورا کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہو رہی ہیں اور تیاریاں شروع کی جا رہی ہیں، کیا انہیں پہلے سے علم ہو گیا ہے کہ کوئی شخص آ رہا ہے، انہیں کیسے پتا چلا کہ کوئی آ رہا ہے؟۔

متعلقہ خبریں