Daily Mashriq


فاٹا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عمران خان کامنظورپشتین کے مطالبات سے اتفاق

فاٹا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عمران خان کامنظورپشتین کے مطالبات سے اتفاق

ویب ڈیسک:نواز شریف کو بند گلی کی طرف نہیں اڈیالہ جیل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان۔

وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نےکہا کہ شہباز شریف کو قرضے کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، نواز اور شہباز نے جتنا قرضہ لیا ہے پورے پاکستان کی تاریخ میں کسی نےنہیں لیا، شہباز شریف سوچ رہےہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں بھی پیسے بناسکتے ہیں، لاہور اور ملتان کی میٹرو بس سروس کے خسارے سے ہر سال شوکت خانم جیسے دو نئے اسپتال بنائے جاسکتے ہیں لیکن پشاور میں میٹرو منصوبہ خسارے کا شکار نہیں ہوگا کیونکہ اس منصوبے پر کوئی سبسڈی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، نوازشریف کو بند گلی کی طرف نہیں اڈیالہ کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پرعمل درآمد ہوجانا چاہیے تھا مگراب تک نہیں ہوا، اگر الیکشن جیت کر اقتدارمیں آگئے تو فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کردیں گے اور 3 سے 5 ماہ میں قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، فاٹا کے حوالے سے جلد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کروں گا ، جس میں ان سے فاٹا کے 3 نکات پر بات ہوگی، ان کے سامنے فاٹا میں سیکورٹی چیک پوسٹ کم سے کم کرنے، بارودی سرنگوں کے خاتمے اور لاپتہ افراد کا معاملہ  اٹھاؤں گا۔ کئی گھرانوں کے لوگ غائب ہیں اور ان کے ماں باپ پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں