الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت257افراد ہلاک

الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت257افراد ہلاک

ویب ڈیسک:الجزائر میں فوجی دستے اور جنگی سامان لے جانے والے فوجی طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے جہاز میں سوار عملے سمیت ڈھائی سو سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ ایک فوجی مسافر بردار طیارہ تھا جو الجزائر کے دارالحکومت کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔

اے ایف پی کے مطابق طیارہ الجزائر کے صوبے بلیدا میں گر کر تباہ ہوا، جس میں 247 فوجی اور 10 افراد عملے کے سوار تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق طیارہ فوجی اڈے بوفریک کے قریب گر کر تباہ ہوا جو الجزائر کے جنوب مغرب میں واقع شہر بشار جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں