Daily Mashriq

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے حکام سے ملاقاتیں

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے حکام سے ملاقاتیں

وزیرخزانہ اسدعمرکے زیرقیادت پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں عالمی بنک اورعالمی مالیاتی ادارے کے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کی اورملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخزانہ اسدعمرنے  ان اجلاسوں کے موقع پر عالمی بنک کے نئے صدر ڈیوڈ میل پاس سے بھی ملاقات کی اورانہیں پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے  بنک کے ساتھ پاکستان کے جاری روابط کے تسلسل پربھی بات چیت کی ۔

‘‘میل پاس’’ نےپاکستان میں اصلاحاتی عمل کوسراہا اورعالمی بنک کی جانب سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسدعمرنےعالمی مالیاتی فنڈ کے فسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرڈیوڈلپٹن سے بھی ملاقات کی اور آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیرخزانہ نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے ارکان کے ساتھ تجارت سے متعلق گول میز اجلاس میں بھی شرکت کی ۔

بزنس کونسل نے پاکستان کی منڈی میں گہری دلچسپی ظاہر کی ا وراپنے مستقبل کے منصوبوں اوراُن امور کے بارے میں بتایا جن میں انہیں حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔

اسدعمرنے بزنس کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے پرمکمل توجہ دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اس سلسلے میں اصلاحاتی عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے حکام سے ملاقاتیں

متعلقہ خبریں