Daily Mashriq


قبائلی طلبہ کیلئے تعلیمی اداروں میں مختص کوٹہ دوگنا کردیا گیا

قبائلی طلبہ کیلئے تعلیمی اداروں میں مختص کوٹہ دوگنا کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے طلبہ کیلئے مختلف تعلیمی اداروں میں مختص کوٹے کو دوگنا کردیا گیا ہے۔

 اس سلسلے میں گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد باضابطہ حکمنامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دیگر صوبوں میں قبائلی اضلاع کے طلبہ کیلئے مختص کوٹے کو دوگنا کردیا گیاہے۔بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں پہلے 188 قبائلی طلبہ داخلے کے اہل تھے۔ گورنر کے حکمنامے کے بعد 376 طلبہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی میں داخلہ لے سکیں گے۔اس طرح پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن میں تعداد 7 سے بڑھا کر 14 کردی گئی، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں 9 کی بجائے 18 طلبہ داخلہ لے سکیں گے۔راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی میں 10 کی بجائے 20 نشستیں قبائلی طلبہ کیلئے مختص کردی گئیں، یو ای ٹی ٹیکسلا میں 6 کی بجائے 12 جبکہ یونیورسٹی آف سندھ، جامشورو میں 2 کی بجائے 4 قبائلی طلبہ داخلہ لے سکیں گے۔نئے کوٹے سے قبائلی طلبہ کیلئے مختص نشستوں کی تعداد 222 سے بڑھ کر 444 ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں