Daily Mashriq

سپیکر قومی اسمبلی کا اپنے ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

سپیکر قومی اسمبلی کا اپنے ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اپنے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی کوٹیلی فون کیا اور ان کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذکر کے کشمیریوں کو یرغمال بنانے کی کارروائی ایک افسوسناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ بھائی ایران کو اپنے مشکل وقت کا ایک اہم دوست سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کو بھارتی آئین کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اسے اپنی نو آبادی بنانے کے بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری پر عمل پیرا ہے۔

ایرانی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ کشمیر میں بے چینی خطے کے تمام ملکوں کیلئے تشویش ناک ہے۔

متعلقہ خبریں