Daily Mashriq

پاکستان کا آئین اقلیتوں کے مساوی حقوق کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے،صدر

پاکستان کا آئین اقلیتوں کے مساوی حقوق کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے،صدر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے مساوی حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے کیونکہ وہ معاشرے کا اہم ستون ہیں۔

آج اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہیں کرتی۔

انہوں نے قوم پر کسی تعصب کے بغیر معاشرے میں بھائی چارے اور رواداری کے فروغ کیلئے اپنے عزم کی تجدید کرنے پر زور دیا۔

صدر نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے اس پیغام کو اجاگر کرنا ہے جسکے تحت تمام پاکستانی شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

متعلقہ خبریں