Daily Mashriq

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں دور دور تک بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں دور دور تک بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹون کے دوران میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی، شہیدبے نظیرآباد ڈویژن میں دور دور تک جبکہ خیبرپختونخوا، سکھر، لاڑکانہ، مکران، کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژنوں، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژنوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی شہید بے نظیر آباد ڈویژنوں سمیت زیریں سندھ، قلات، ژوب، سبی، نصیرآباد ڈویژنوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروعں کا درجہ حرارت

اسلام آباد 24ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور 28

کراچی اور پشاور 27

کوئٹہ 23

گلگت 20

مظفرآباد 22

اور مری 16ڈگری سینٹی گریڈ۔

متعلقہ خبریں