Daily Mashriq

کشمیر کے نصب العین کیلئے پوری قوم متحد ہے،علی امین گنڈاپور

کشمیر کے نصب العین کیلئے پوری قوم متحد ہے،علی امین گنڈاپور

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیر کے نصب العین کے لئے پوری قوم متحد ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی فورسز اور انہتا پسند مودی حکومت مقبوضہ وادی میں بیگناہ کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی اور مظالم سے آگاہ کرنے کی تمام ممکنہ کوششیں کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں