Daily Mashriq

امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے مزید تعاون کرے، سفیراسد مجید

امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے مزید تعاون کرے، سفیراسد مجید

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے مزید تعاون کرے۔

واشنگٹن میں بلوم برگ نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس صورتحال میں بہتری اور بھارت پر مثبت طرز عمل کیلئے دباؤ کے سلسلے میں مزید کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے تمام دوستوں سے اسی رویے کی امید ہے کیونکہ یہ اصولی معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بھارتی اقدام سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں