Daily Mashriq

خیبرپختونخوا اسمبلی گزشتہ سال سب سے زیادہ بلوں کی منظوری دے کر سرفہرست

خیبرپختونخوا اسمبلی گزشتہ سال سب سے زیادہ بلوں کی منظوری دے کر سرفہرست

خیبرپختونخوا اسمبلی گزشتہ سال سب سے زیادہ بلوں کی منظوری دے کر سرفہرست رہی ہے ۔

گزشتہ عام انتخابات کے بعد پہلے سال میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کی کارکردگی کے حوالے سے پلڈاٹ کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پہلے سال کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی نے تیس، پنجاب نے سترہ، سندھ نے بارہ اور بلوچستان اسمبلی نے آٹھ بلوں کی منظوری دی ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی پہلی اسمبلی ہے جس نے عام انتخابات کے بعد اپنے قیام کے تین ماہ کے اندر قائمہ کمیٹیاں تشکیل دیں۔پہلے سال کے دوران سندھ اسمبلی کے 91 دن ، پنجاب اسمبلی کے 77 ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 61 اور بلوچستان اسمبلی کے 51 دن اجلاس ہوئے ۔

متعلقہ خبریں