Daily Mashriq

صحافی برادری جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم کردارادا کررہی ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

صحافی برادری جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم کردارادا کررہی ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ صحافی برادری جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم کردارادا کررہی ہے ۔

 تیمرہ گرہ پریس کلب کابینہ کے نئے منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔محمود خان نے تیمرہ گرہ پریس کلب کیلئے پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا کالونی تعمیر کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔اس سے پہلے وزیراعلی نے علاقے میں نئے تعمیر کئے گئے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا بھی افتتاح کیا ۔

تیمرگرہ میں گورنمنٹ ویمن پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے محمود خان نے صوبے میں خواتین کو پیشہ وارانہ تربیت دینے کی ضرورت پر زوردیا ۔وزیراعلی نے پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ میں پودا لگا کر علاقے میں صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا بھی افتتاح کیا ۔

متعلقہ خبریں