Daily Mashriq

انگریزی تھیٹر پلے ‘اور پھر وہاں کوئی نہیں تھا’ کی کراچی آمد

انگریزی تھیٹر پلے ‘اور پھر وہاں کوئی نہیں تھا’ کی کراچی آمد

ڈرامہ کوئین پروڈکشن ارمان تیجانی اور احمد مجید اگلوریا کی ہدایت کاری میں آگاتھا کرسٹی کے لکھے گئے تھیٹر پلے ' اور پھر وہاں کوئی نہیں تھا ' کراچی میں پیش کیا جائے گا ۔

انگریزی تھیٹر پلے ' اور پھر وہاں کوئی نہیں تھا ' کا پریمیئر 10 اگست کو ہوگا جو 16، 17، 18، 30، 31 اگست اور یکم ستمبر کو شام 7.30 سے 9 بجے تک جاری رہے گا۔

پلے میں 10 اجنبیوں کی کہانی ہے جن کے درمیان یکسانیت نہیں ہوتی، تاہم ڈرامہ کوئین پروڈکشن نے اسے ایک منفرد رنگ دیا ہے۔

 اس پلے کو 1940 میں لکھا گیا تھا جسے دنیا بھر میں کئی مرتبہ پرفارم کیا جاچکا ہے جبکہ ایک بالی وڈ کی فلم اور پی ٹی وی اور بی بی سی سمیت کئی چینلز کے شو بھی اس پلے سے متاثر ہوکر بنائے جاچکے ہیں۔

 ہدایت کار ارمان تیجانی کا کہنا ہے کہ اس تھیٹر کو دیکھتے ہوئے لوگ اس کے مواد میں ڈوب جاتے ہیں اور یہ آرٹ کی ایسی شکل ہے جس کے بارے میں پوری طرح سے جانا نہیں گیا اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس کے ساتھ انصاف کریں گے اور ناظرین کو ایک دوسری دنیا میں لے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں