Daily Mashriq

مقبول ڈرامہ ’سنو چندا‘ کا تیسرا سیزن آنے کا امکان

مقبول ڈرامہ ’سنو چندا‘ کا تیسرا سیزن آنے کا امکان

مقبول ٹی وی ڈرامہسنو چندا ‘ اپنے تیسرے سیزن کے ساتھ ایک بار پھر ٹی وی اسکرینز پر نظر آنے والا ہے۔

 رومانٹک کامیڈی سیریز کی پہلی دونوں سیزنز میں فرحان سعید اور اقراء عزیز نے مرکزی کردار ادا کیے اور دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا۔

 ذرائع کےمطابق ’ سنو چندا ‘ کی پروڈیوسر مومنہ درید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رومانٹک کامیڈی سیریز کا تیسرا سیزن بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگرچہ مومنہ درید نے سیریز کا تیسرا سیزن بنانے کی تصدیق کی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ تیسرا سیزن 2 سال بعد 2021 میں بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 میں اداکارہ اقراء عزیر نے ڈرامہ سیریل ’ سنو چندا ‘کیلئے 2 ایوارڈ حاصل کیے۔

متعلقہ خبریں