Daily Mashriq

حجاج کرام رات مزدلفہ میں گزارنے کے بعد منیٰ پہنچ رہے ہیں

حجاج کرام رات مزدلفہ میں گزارنے کے بعد منیٰ پہنچ رہے ہیں

سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے حجاج کرام رات مزدلفہ میں قیام کے بعد منیٰ پہنچ رہے ہیں ۔ جہاں وہ شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گےاور احرام کھول دیں گے۔

حجاج کرام 11اور 12 ذی الحج کو تمام مناسک سے فارغ ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر مکہ مکرمہ جا کر مسجد الحرام میں الوداعی طواف کریں گے۔

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل حج انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔محکمہ ٹریفک نے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے بھی مربوط انتظامات کیے گئے ہیں ۔ 

حج انتظامیہ نے حاجیوں کی سہولت اور آسانی کےلئے رمی جمرات کے لئے ہر گروپ کے لئے وقت کا تعین بھی کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں