حفل موسیقی کا نا مناسب پروگرام منسوخ کیا جائے

حفل موسیقی کا نا مناسب پروگرام منسوخ کیا جائے

مجلس علماء حیات آباد کی طرف سے حیات آباد میں ایک نجی یونیورسٹی کی جانب سے گیارہ ربیع الاول کے موقع پر محفل موسیقی کے انعقاد پر سخت رد عمل کا اظہار صرف علماء کا رد عمل نہیں بلکہ یہ حضور اقدسۖ سے محبت کرنے والے تمام مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ گیارہ ربیع الاول کی رات محفل موسیقی سجانے والے بھی غیر مسلم نہیں۔ ہمارے مسلمان بھائی اور نوجوان ہوں گے۔ اولاً ان کو چاہئے کہ وہ یوم پیدائش رسول مقبولۖ کے احترام میں رضا کارانہ طور پر اور از خود اس پروگرام کو مئوخر کردیں دوم یہ کہ نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ طلباء کو اس کی اجازت نہ دے۔ سوم یہ کہ پولیس اور انتظامیہ ان کو اس سے باز رکھے تاکہ امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ توقع کی جانی چاہئے کہ مجلس علماء حیات آباد کی جانب سے نشاندہی اور تنبیہہ کے بعد متعلقہ تمام عناصر کو اس امر کا بخوبی احساس و ادراک ہوگیا ہوگا اور اس مبارک موقع پر محفل موسیقی کا انعقاد کرکے ارتکاب گناہ اور مسلمانوں کی دل آزاری سے گریز کیا جائے گا۔

اداریہ