Daily Mashriq


 عمران خان کا مؤقف اداروں کو کمزور کرناہے، مریم اورنگزیب

عمران خان کا مؤقف اداروں کو کمزور کرناہے، مریم اورنگزیب

ڈیسک:اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ،،

عمران خان ہر روز، ہر گھنٹے اور ہر سیکنڈ میں اس لیے موقف بدل رہے ہیں ۔

کیوں کہ ان کا مؤقف جھوٹ، الزامات اور انتشار کی سیاست پر مبنی ہے۔

ہمارا مؤقف جو پہلے تھا، وہ آج بھی ہے اور وہی مؤقف سپریم کورٹ میں بھی اختیار کیا گیا۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ تمام چیزیں جو سپریم کورٹ نے مانگیں وہ عدالت میں پیش کردی گئی ہیں،۔

اب فیصلہ کرنا عوام کے ہاتھ میں ہے اور عوام کی عدالت میں فیصلہ اس کے حق میں ہوگا جو ان کی بہتری کی بات کرے گا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق عمران خان کا مؤقف اداروں کو کمزور کرنا اور ہمارا مضبوط کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں