Daily Mashriq


احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ویب ڈیسک:مسلسل عدم حاضری پر احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی، اسحاق ڈار کے وکیل نے اپنے موکل کی نئی میڈیکل رپورٹ جمع کرادی۔ وکیل قوسین مفتی نے کہا کہ اسحاق ڈار کی ایم آر آئی کا انتظار تھا، ان کے سینے میں تکلیف ہے اور ابھی مزید ٹیسٹ ہونے ہیں، تاہم دل کے آپریشن کی ضرورت نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کی ہر میڈیکل رپورٹ پہلے سے مختلف ہوتی ہے جب کہ ان میڈیکل رپورٹس کی تصدیق بھی نہیں کرائی گئی۔ درحقیقت اسحاق ڈار کو دل کی کوئی تکلیف نہیں، ملزم عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہا، اس لئے اسے اشتہاری قرار دیا جائے۔

متعلقہ خبریں