Daily Mashriq


ناصرجمشید پر ایک سال کی پابندی عائد۔

ناصرجمشید پر ایک سال کی پابندی عائد۔

ویب ڈیسک:پی سی بی کے 3 رکنی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔ انگلینڈ میں موجود ٹیسٹ کرکٹر اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور تحقیقات میں تعاون بھی نہیں کیا۔ ناصر جمشید کو اسی سال 13 فروری کو معطل کیا گیا تھا اور ایک سال کی سزا کا مطلب ہے کہ ان کی معطلی ختم ہونے میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں۔

ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا کہ ٹیسٹ کرکٹرکوبکیزسےرابطوں پرنہیں بلکہ  اسپاٹ فکسنگ کیس میں عدم تعاون پر سزا دی گئی۔

متعلقہ خبریں