Daily Mashriq


آصف زرداری کے ہوتے پیپلزپارٹی سے اتحاد ناممکن ہے،عمران خان

آصف زرداری کے ہوتے پیپلزپارٹی سے اتحاد ناممکن ہے،عمران خان

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ مخالفین نے جان بوجھ کر مجھ پر دہشت گردی کے کیسز بنائے، مجھے ڈرانے کی کوشش کی گئی تاکہ کرپٹ مافیاکا پیچھا چھوڑ دوں،عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر پیداکرنے کی کوشش کی گءی کہ ہم چور ہیں تو باقی سب بھی چور ہیں لیکن ایسا کبھی بھی نہیں ہوسکتا، میں نے پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کا عہد اور عوام سے وعدہ کررکھا ہے۔

پیپلزپارٹی سے اتحاد کےبارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے اتحاد ناممکن ہے۔

متعلقہ خبریں