Daily Mashriq


نیب نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی

نیب نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی

ویب ڈیسک:قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی۔

سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے ان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ مریم اورنگزیب کے خلاف شکایت کنندہ کا نام ابھی نہیں بتا سکتے تاہم شکایت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔

واضح رہےکہ مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان ہیں اور (ن) لیگ کے گزشتہ دورِ حکومت میں وزیر مملکت برائے اطلاعات رہ چکی ہیں جب کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے آخری ایام میں انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں