Daily Mashriq

حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا،نام ای سی ایل میں شامل

حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا،نام ای سی ایل میں شامل

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی  اے) نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لندن جانے سے روک دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو قطر ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

حمزہ شہباز قطر سے لندن جانا چاہتے تھے تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں روکا گیا۔

وہ قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحہ جارہے تھے جہاں سے انہوں نے لندن روانہ ہونا تھا۔

ان کے ساتھ دو افراد بھی تھے، حمزہ شہباز شریف کو آف لوڈ کیے جانے کے بعد وہ بھی روانہ نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا پاسپورٹ قانونی کارروائی کرنے کے بعد واپس دے دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں