Daily Mashriq


ہنسنا کیسا؟ ہم تو کھل کر رو بھی نہیں سکتے،صحافی کے سوال پر نوازشریف کا جواب

ہنسنا کیسا؟ ہم تو کھل کر رو بھی نہیں سکتے،صحافی کے سوال پر نوازشریف کا جواب

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نوازشریف کا اپنی خاموشی سے متعلق کہنا ہے کہ ہنسنا کیسا ؟ ہم تو اب کھل کر رو بھی نہیں سکتے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف جو جلسوں میں سیاسی مخالفین پر گرجتے اور برستے رہے تھے اب مقدمات میں پھنسنے کے بعد انہیں چپ سی لگ گئی ہے۔

سابق وزیراعظم کی یہ خاموشی کسی سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے ہے یا پھر وہ پریشان ہیں۔

آخر کا رایک صحافی نے ہمت کر کے سابق وزیراعظم کی خاموشی کی وجہ کو جاننے کے لیے احتساب عدالت کے باہر ان سے سوال کر ہی لیا،

صحافی کے سوال پر نواز شریف نے انتہائی جذباتی سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب مسکرانا کیسا ہم تو کھل کر رو بھی نہیں سکتے۔

متعلقہ خبریں