Daily Mashriq

خواجہ سعد رفیق کی بھائی سمیت گرفتاری کا مطلب ہے ملک درست سمت بڑھ رہا ہے،فوادچودھری

خواجہ سعد رفیق کی بھائی سمیت گرفتاری کا مطلب ہے ملک درست سمت بڑھ رہا ہے،فوادچودھری

ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری کا مطلب ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں کی گرفتاریوں پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ردعمل میں کہا ہے کہ گرفتاریوں کا مطلب ہے ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخی کے بعد کی گئی ہے، ان گرفتاریوں اور حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جن مقدمات میں پکڑے گئے ہیں وہ ہم نے نہیں بنائے، جو حکام انہیں پکڑ رہے ہیں انہیں بھی ہم نے نہیں لگایا، ہم نہ بنانے والوں میں ہیں اور نہ لگانے والوں میں ہیں، جنہوں نے گاجریں کھائیں ان کے پیٹ میں درد ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے دونوں کو  پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں