Daily Mashriq

نیب میرے خلاف اب تک کچھ ثابت نہیں کرسکا اور نہ کرسکے گا،شہبازشریف

نیب میرے خلاف اب تک کچھ ثابت نہیں کرسکا اور نہ کرسکے گا،شہبازشریف

ویب ڈیسک:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف نیب قیامت تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکے گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے نیب میرے خلاف اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کر سکا، اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی خدمت کی، نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا، یہ چیلنج ہی ہے کہ نیب کوئی مقدمہ ثابت نہیں کرسکا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، صحافی نے سوال کیا کہ نیب مقدمات سے بچنے کے لیے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر اسمبلی میں بات کروں گا۔

متعلقہ خبریں