Daily Mashriq

بلوچستان میں پانی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،وزیراعظم

بلوچستان میں پانی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک:ہم نے پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلانے کا عہد کر رکھا ہے،وزیراعظم عمران خان۔

کیڈٹ کالج مستونگ کے طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انسان کی پہچان اس کے ارادوں اور اس کی سوچ سے ہوتی ہے، جو انسان جتنے بڑے چیلنجز قبول کرتا ہے وہ اتنا ہی بڑا انسان ہوتا ہے، ہر چھوٹی کامیابی انسان کو بڑی کامیابیوں کے لیے تیار کرتی ہے، انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے اور جب تک محنت جاری رکھتا ہے بڑا شخص بنتا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 3 طرح کے نظامِ تعلیم نے مسائل کوجنم دیا، ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کیا جائے، ہم نے عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے، طالب علموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے سب سےعظیم لیڈر ہمارے  پیغمبر حضور اکرمﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے بارے میں تعلیم حاصل کریں تاکہ سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کی جا سکے، اس کے لیے حضور اکرمﷺ کی سیرت طیبہ پر تحقیق کے فروغ کے لیے ملک کی 3 بڑی جامعات میں سیرت چیئر قائم کی جا رہی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  بلوچستان میں پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے، اس پر قابو پانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے، ویلیج کی سطح پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے بلوچستان کے علاقوں کی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی، ملک بھر میں سپورٹس کا نیا نظام لائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں۔

متعلقہ خبریں