Daily Mashriq

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں ميں رینجرز نے کارروائی کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کرليا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں کورنگی، چاکیواڑہ، گلشن معمار، زمان ٹاؤن، الفلاح، بغدادی، جیکسن اور سول لائن میں کی گئیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و بارود اور منشیات برآمد کی گئیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتيوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ خبریں