Daily Mashriq

اب اسنیپ چیٹ گفس میں اپنی تصاویر شامل کیجئے

اب اسنیپ چیٹ گفس میں اپنی تصاویر شامل کیجئے

سان فرانسسکو: اسنیپ چیٹ کی جانب سے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ صرف ایک ہفتے بعد سامنے آئے گا جس میں صارف کسی بھی گف میں اپنا چہرہ شامل کرسکیں گے۔ اسنیپ چیٹ نے اسے کیمیو کا نام دیا ہے۔

فرانس میں بعض منتخب یوزر اس فیچر کو استعمال بھی کررہے ہیں اور ان کی رائے کےبعد اسے مزید بہتر بنائیں گے۔ کمپنی کو توقع ہے کہ یہ نیا فیچر ایک ٹرینڈ بن جائے گا اور فوری طور پر مقبولیت حاصل کرے گا ۔ کیمیو آپشن ایپ کے میسجنگ کی بورڈ میں شامل ہوگا۔ لیکن یہ ایپ باضابطہ طور پر 18 دسمبر کو لانچ کی جارہی ہے۔

جیسے ہی آپ بٹ موجی آئکن پر کو چھوتے ہیں تو وہاں آپ کے چہرے کی تصویر اور کے ساتھ جمع کےنشان (+)  والی علامت ظاہر ہوجاتی ہے۔ اسےچھوتے ہیں فون کا کیمرہ کھل جاتا ہے اور آپ سیلفی لے کر اپنی تصویر لےکر اس کا لے آؤٹ کاٹ کر اسے گفس میں شامل کرسکتے ہیں۔ رہنمائی کےلیے موجود گفس میں آپ اپنی پسند کی گف لےکر اس پر اپنا چہرہ لگاسکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر کیمیو میں 150 کلپس موجود ہیں جن میں آوازیں بھی شامل ہیں اور اسنیپ چیٹ ہر ہفتے ان میں نئی ویڈیوز کا اضافہ کرتی رہے گی۔

ان میں سے کئی کلپس ہنساکر لوٹ پوٹ کردیتے ہیں جنہیں ابتدائی طور پر بہت سراہا گیا ہے۔ اس خبر کےبعد اسنیپ چیٹ کی ڈاؤن لوڈنگ کی شرح دوگنا ہوچکی ہے اور حال ہی میں ٹائم مشین لینس بھی بہت پسند کیا جارہا ہے جس میں آپ اپنی تصویر شامل کرکے اپنا بچپن اور بڑھاپا دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں