Daily Mashriq

علی گل پیر کا پریانکا پر انوکھا طنز

علی گل پیر کا پریانکا پر انوکھا طنز

پاکستان کے نامور آرٹسٹ علی گل پیر نے اپنے منفرد انداز میں بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو طنز کا نشانہ بنایا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے رواں برس فروری میں اپنی ایک ٹوئٹ میں بھارت کے پلوامہ حملے کو سراہا اور پاکستان بھارت جنگ کو بڑھاوا دینے کا تاثر دیا تھا۔

جس کے بعد ایک ایونٹ کے دوران اداکارہ سے سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں ایک صحافی عائشہ ملک نے اداکارہ پر شدید تنقید کی تھی۔

 عائشہ ملک نے کہا کہ ' آپ کی پڑوسی ہونے کی وجہ سے مجھے معلوم ہے کہ آپ تھوڑی منافق ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ آپ امن کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہیں لیکن آپ نے ایٹمی لڑائی کو ترجیح دی جس میں کسی کی جیت نہیں۔

سوال کے دوران عائشہ ملک سے مائیک چھین لیا گیا تھا جب کہ اس دوران انہوں نے "when you are done venting" یعنی "جب آپ اپنی بھڑاس نکال لیں" کا جملہ استعمال کیا۔

 اداکارہ پریانکا چوپڑا کے رویے پر انہیں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی خیرسگالی کی سفیر ہونے کی وجہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا جو اب تک جاری ہے۔

گلوکار علی گل پیر نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے میٹ گالا لُک کا انتخاب کرکے انہیں کیپشن میں طنز کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں