Daily Mashriq

بچوں کا ادبی جشن میلہ، ثقافتی مباحثہ،تفریحی ومعلوماتی خاکے پیش کئے گئے

بچوں کا ادبی جشن میلہ، ثقافتی مباحثہ،تفریحی ومعلوماتی خاکے پیش کئے گئے

پشاور(سٹی رپورٹر)غیر سرکاری تنظیم چلڈرنز لٹریچر فیسٹول(سی ایل ایف )کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت محکمہ سیاحت و کھیل اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے بچوں کیلئے نشتر ہال میں63ویں دو روزہ ادبی جشن میلہ کا اہتمام کیاگیاجس میں سینئر وزیر عاطف خان ' مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش، معروف شاعر اباسین یوسفزئی ،سی ایل ایف کی شریک بانی اور مشیر امینہ سعیدسمیت طلبا ئ، اساتذہ ، والدین ، ماہرین تعلیم اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ صوبائی وزیر عاطف خان اور مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے آئی ٹی اے اور سی ایل ایف کی کاوشوںکو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب سیکھنے کا جدید اور دلچسپ جامعہ پلیٹ فارم ہیں۔دو روزہ ادبی میلہ میں حیات آباد خصوصی تعلیم کمپلیکس کے طلباء نے اشاروںکی زبان میں قومی ترانہ پیش کیا جبکہ میلہ میں مختلف سماجی ،ادبی ،شعراء اور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔میلہ میں انکل سرگم نے بیک وقت بچوں کو تفریح اور تعلیم دی اورانٹرنیٹ سے وابستہ خطرات اور سیف انٹرنیٹ کے استعمال کی بنیادی باتوں بارے آگاہ کیا جبکہ بچوں کیلئے تھیٹر ،ثقافتی موضوعات پر بحث و مباحثے اور دیگر تفریحی اور معلوماتی خاکوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔میلہ میںمختلف سٹالز لگائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں