Daily Mashriq

سوات میں مسلم لیگ ن کے رہنما قتل

سوات میں مسلم لیگ ن کے رہنما قتل

ضلع سوات میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی فیروز شاہ ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ حملے میں ان کا ملازم بھی زخمی ہوگیا۔

فیروز شاہ ایڈووکیٹ سوات کی تحصیل کبل میں میں دریائے سوات کے کنارے آباد علاقہ دمغار سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول بدھ کو اپنے گھریلو ملازم کے ہمراہ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے فیروزشاہ ایڈووکیٹ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کا ملازم قاسم زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فیروزشاہ ایڈوکیٹ کو سراور سینے پر گولیاں لگیں جس کے باعث وہ دم توڑ گئے جبکہ ان کے ملازم قاسم کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں