Daily Mashriq

شام نے اسرائیلی ایف 16 مار گرایا

شام نے اسرائیلی ایف 16 مار گرایا

شام کی سرکاری افواج نے اسرائیل کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تاہم دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

ویب ڈیسک : اسرائیل کے 8 طیارے ایرانی اہداف پر بمباری کے لئے شام کی حدود میں داخل ہوئے ۔ شام کی سرکاری افواج نےان میں سےایک ایف 16 طیارہ مار گرایا۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملہ شام کی سرحد سے چھوڑے گئے ایرانی ڈرون کی مداخلت کے بعد کیا گیا،جسے تباہ کر دیا ۔امریکا نے اسرائیل کی پھر حمایت کردی اورکہا کہ اسرائیل کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے ۔ ایران دانستہ طور پر خطے میں تنازعات کو ہوا دے رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں