Daily Mashriq


بلوچستان میں مستونگ کےقریب ٹریفک حادثہ،5 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مستونگ کےقریب ٹریفک حادثہ،5 افراد جاں بحق

مستونگ میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے گئے۔

 

ویب ڈیسک :بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے لک پاس کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ بارش کے باعث پھسل کر کھائی میں جا گری، نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے ۔اطلاع  پرلیویز حکام اور امدادی ٹِیمیں موقع پر پہنچ گئیں،امدادی ٹیموں نے کرین کے ذریعے پھنسے ہوئے مسافروں کو کوچ سے نکالا۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال اور شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد میں 2مرد ،1خاتون اور 2 بچیاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں