Daily Mashriq

بوم بوم آفریدی نے دل جیت لیے

بوم بوم آفریدی نے دل جیت لیے

سوئٹزر لینڈ  آئس کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے کھلاڑی شریک تھے۔ لیکن بوم بوم آفریدی نے سب کے دل جیت لیے۔

ویب ڈیسک : پاکستانی آل راونڈر کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بھارتی، یورپی اور پاکستانی پرستاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، کرکٹ کے دیوانے اپنے ہیرو کو ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔میدانوں میں بوم بوم کرنے والے شاہد آفریدی دلوں میں جگہ بنانے کے بھی اسپیشلسٹ ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے شاہد آفریدی اب  بھی پرستاروں کے دلوں میں بستے ہیں۔ ایک موقع پر آفریدی نے اپنے بھارتی مداحوں کو کہا کہ پرچم پورا سامنے اور سیدھا رکھ کر تصویر کھنچوائیں۔ بھارتی شہریوں نے بوم بوم کے لیے پیار اور محبت کے جذبات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں