پی ایس ایل فائنل، سیکیورٹی کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل

پی ایس ایل فائنل، سیکیورٹی کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل

کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے 25مارچ کو ہونے والے فائنل کی سیکورٹی کا جائزہ، فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔

 

ویب ڈیسک : نیشنل اسٹیڈیم کےاطراف سیکورٹی سخت تھی، پولیس،رینجرزاور حساس اداروں کےاہلکار اسٹیڈیم میں موجود تھے۔غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن اپنی رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیجیں گے ۔محکمہ داخلہ نے سیکریٹری صحت سندھ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال کو نیشنل اسٹیڈیم میں 6بستروں کے عارضی اسپتال قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے لئے ا سٹیڈیم میں 6بستروں عارضی اسپتال قائم کیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب 22فروری کی شام کو دبئی کر کٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔رنگا رنگ تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور نئی فرنچائز ملتان سلطانز کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں