جسٹس ثاقب نثارکا پنجاب میں پولیس مقابلوں کا از خود نوٹس

جسٹس ثاقب نثارکا پنجاب میں پولیس مقابلوں کا از خود نوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا ازخود نوٹس لے لیا۔

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کی عدم فراہمی اور سڑکوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا از خود نوٹس لے لیا۔اس موقع پرچیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ وہ ایک ہفتے میں تمام پولیس مقابلوں کی رپورٹ عدالت میں میں پیش کریں، کہ کتنے بندے مارے گئے ہیں ۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل چیف جسٹس نے کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران شہری نقیب اللہ کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لیا تھا اور راؤ انوار کی جانب سے کیے جانے والے مقابلوں کی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

متعلقہ خبریں