Daily Mashriq


معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر لاہور میں انتقال کرگئیں

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر لاہور میں انتقال کرگئیں

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر لاہور میں  انتقال کرگئیں، انہیں گزشتہ شب سینے میں تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئیں۔

 

ویب ڈیسک : عاصمہ جہانگیر کی عمر 66 برس تھی، وہ 27 جنوری1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، وہ سپریم کورٹ بار کی صدر بھی رہیں۔انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں بھی کردار ادا کیا تھا۔ عاصمہ جہانگیر نے انسانی حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ انہوں نے کئی کتابیں بھی تصنیف کیں۔عاصمہ جہانگیر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے مقدمے میں بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں اور آخری مرتبہ انہوں نے 9 فروری کو پیش ہو کر عدالت کے روبرو دلائل دیے تھے۔صدر مملکت ممنون حسین،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار،سابق وزیراعظم نواز شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،مریم نواز،بلاول بھٹو زرداری،بیرسٹر اعتزاز احسن اور بختاور بھٹو نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر تعزیت او ر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں