ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان نے تشدد کی شکار کم سن ملازمہ طیبہ کو پاکستان سوئٹ ہومز کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:مشرقیات
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں طیبہ تشدد ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی بچی اور اس کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
چیف جسٹس کا دوران سماعت کہنا تھا کہ بچی عدالتی ماحول سے گھبرائی ہوئی لگ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیر معمولی بننے والی معمولی بات
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے یہ ریمارکس دیئے کہ جب تک بچی کے اصل والدین کے حوالے سے تمام حقائق منظر عام پر نہیں آجاتے اس وقت تک بچی سویٹ ہومز میں رہے گی