Daily Mashriq


قصورمیں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے باعث حالات میں کشیدگی برقرار

قصورمیں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے باعث حالات میں کشیدگی برقرار

ویب ڈیسک:قصورمیں زینب قتل کیس کے باعث عوام میں غم و غصہ،حالات بدستور کشیدہ،شہریوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال پر بھی دھاوابول دیا۔

تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل اغوا ہونے والی بچی زینب کی لاش گزشتہ روز کچرا کنڈی میں پائی گئی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا،یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اور حکام کی عدم توجہی کے باعث عوام کا ردعمل انتہائی شکل اختیار کر گیا جس پر قابو پانے کیلئے پولیس کی جانب سے عوام پر لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں احتجاج میں شامل مزید دوافراد جان کی باز ہار گئے،جس کے باعث عوامی احتجاج نے مزید شدت اختیار کر لی۔

آج واقعے کے دوسرے روز بھی شہر قصور میں غم و غصے کی لہر میں عوام نے ڈی ایچ کیو اسپتال پر دھاوابول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے کوششوں میں تیزی لاتے ہوئےانتظامیہ نے مجرم کا خاکہ جاری کر دیا ہے اور وزیراعلیٰٰ پنجاب شہباز شریف نے مجرم کی خبر دینے والے کیلئے 1کروڑ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں