Daily Mashriq


شوبز ڈائری: ایکون پاکستان آئیں گے اور مودی بالی وڈ سے کیا چاہتے ہیں

شوبز ڈائری: ایکون پاکستان آئیں گے اور مودی بالی وڈ سے کیا چاہتے ہیں

امریکی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار ایکون کا گانا ’چھمک چھلو‘ کسے یاد نہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم ’را ون‘ کا یہ گانا بہت مقبول ہوا تھا۔

اب ایکون اپنے مداحوں کا دل جیتنے کے لیے ایک بار پھر برصغیر کا رخ کر رہے ہیں لیکن اس مرتبہ ان کی منزل انڈیا نہیں پاکستان ہے۔

گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار اپریل کے مہینے میں کراچی اور لاہور میں دو کانسرٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے ہیں اور پاکستان میں ان کے مداح ابھی سے پرجوش ہیں۔

ایکون کا یہ دورہ ورلڈ سوکر سٹارز مقابلوں کے تناظر میں ہو رہا ہے جن میں کھیلنے کے لیے کئی عالمی فٹبالر بھی پاکستان کا رخ کرنے والے ہیں۔

karanjohar کی انسٹا گرام پر پوسٹ کا خاتمہ karanjohar کی انسٹا گرام پر پوسٹ سے آگے جائیں

متعلقہ خبریں