Daily Mashriq

خیبر پختونخوا میں گدھوں اور خچروں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں گدھوں اور خچروں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں دو ہفتے قبل تحصیل مٹہ میں خچر کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی انوکھی کوشش ناکام بنائی گئی، ایس ڈی پی او مٹہ اکبر خان کے مطابق مٹہ کے پہاڑی علاقے میں منشیات فروشوں نے خچروں کے ذریعے چرس مینگورہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 1150 گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ خچروں پر لدھی گئی بوریوں سے چرس برٓامد کی گئی۔

اسی طرح کوہاٹ پولیس نے چند ماہ قبل تھانہ کینٹ کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے تیراہ سے آنے والے شخص کے جوتوں سے چرس برآمد کی تھی، کوہاٹ میں کاغذئی چیک پوسٹ پر پولیس نے تیراہ سے آنے والے مسافر کے جوتوں سے آدھا کلو چرس برآمد کی تھی، ملزم کریم نے بڑی مہارت کیساتھ جوتوں کے اندر چرس چھپائی پوئی تھی ، کوہاٹ پولیس نے ملزم کریم کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی طرح قانون نافذ کرنے والے ادروں نے پشاور ائیر پورٹ پر لیپ ٹاپ، ڈیکوریشن پیسز اور دیگر اشیا کے زریعے منشیات اسمگل کرنے کی ناکام بناتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں