Daily Mashriq


ان طاقتوں سے مقابلہ ہے جنہیں پرامن اور مستحکم پاکستان برداشت نہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ان طاقتوں سے مقابلہ ہے جنہیں پرامن اور مستحکم پاکستان برداشت نہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ویب ڈیسک:دہشت گرد قوتوں کو پرامن پاکستان پسند نہیں ان کو شکست دے کر رہیں گے، ہم مستحکم پاکستان کیلئے کوشاں ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور اے این پی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں، جو ایک مستحکم اور پر امن پاکستان نہیں دیکھ سکتیں جب کہ ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور انشاء اللہ ہم انہیں شکست دے کر رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکےمیں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں