فیفا ورلڈ کپ :فائنل میں فرانس کے مدمقابل کرویشیا یا انگلینڈ فیصلہ آج ہو گا

فیفا ورلڈ کپ :فائنل میں فرانس کے مدمقابل کرویشیا یا انگلینڈ فیصلہ آج ہو گا

ویب ڈیسک:روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ کا دوسرےسیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور  کرویشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کھیلا جائے گا اور  فائنل تک رسائی کی جنگ چھڑے گی۔

اہم میچ کیلئے تماشائی بھی فُل جوشیلے نظر آ رہے ہیں اور ہلہ گلہ ، شور شرابہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ناک آؤٹ مرحلے میں پنلٹیز پر جیتنے کا بھی دونوں کو تجربہ حاصل ہے جس کا مطلب ہے کہ آج مقابلہ خوب ہو گا۔

ایک طرف انگلینڈ کی ٹیم 1966کے بعد فاتح عالم کا تاج سجانے کو بے تاب نظر آ رہی ہے،دوسری طرف کروشین کھلاڑی چیمپئنز کی لسٹ میں آنے کو بے قرار ہیں۔

جبکہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

میچ کا آغاز جارحانہ رہا، گول پوسٹس پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے لیکن پہلے ہاف میں کسی کو کامیابی نہ ملی، دوسرے ہاف میں میچ زیادہ سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر گول کرنے کیلئے متواتر کوششیں جاری رہیں۔

میچ کے 51ویں منٹ میں گریز مین کے کارنر پر اُمٹیٹی نے ہیڈر گول کر کے فرانس کی ٹیم کو برتری دلا دی۔

فرانس کی طرف سے گول کے بعد میچ میں خاصی تیزی آئی اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر گول کرنے کیلئے متواتر حملے کیے تاہم میچ کا فیصلہ اُمٹیٹی کے واحد گول پر ہوااور دونوں ٹیمون کیجانب سے گول کرنے کی مزید کوئی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔1998کی  چیمپئن اور 2006 کی رنر اپ فرنچ ٹیم نے فائنل تک رسائی پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں