Daily Mashriq


عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا ،جسد خاکی سپرد خاک

عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا ،جسد خاکی سپرد خاک

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا ،جسد خاکی سپرد خاک کر دیا گیا۔

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے اے این پی رہنما ہارون بلور کی نماز جنازہ وزیر باغ میں ادا کی گئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں اہم سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

شہید ہارون بلور کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ہارون بلور منگل اور بدھ کی درمیانی شب یکہ توت کے علاقے میں کارنر میٹنگ کے دوران خود کش دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

شہید ہارون بلور پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار تھے،الیکشن کمیشن کیجانب سے ہارون بلور کی شہادت کے باعث پی کے 78 پر الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں الیکشن کا انعقاد ضمنی الیکشن کے ساتھ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں