Daily Mashriq


پشاور:چاہے جو بھی ہوجائے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،اسفندیار ولی

پشاور:چاہے جو بھی ہوجائے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،اسفندیار ولی

ویب ڈیسک:پہلے بشیر بلور اور اب انکے بیٹے ہارون بلور کو شہید کر دیا گیا،بلور خاندان کونشانہ بنانے کی وجہ یہ ہے کہ ان کی موجودگی میں کوئی پشاور پر قبضہ نہیں کر سکتا،اسفندیار ولی۔

اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین دن کوئی جلسہ جلوس نہیں کریں گے، تین دن بعد بھرپور انداز میں الیکشن مہم چلائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ جو مرضی ہو جائے ہم نے میدان نہیں چھوڑنا۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ اپنے دکھ کو بیان کروں، شہید ہارون بلور مجھے بیٹوں کی طرح عزیز تھا‘۔

اسفند یار ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، صبر کا پیمانہ لبریز ہونا ملک کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہر داڑھی والے کو طالبان نہیں کہا جاسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں طالبان سے کہتا ہوں کہ اگر وہ سچے پختون ہیں تو چھپ کر اور پیچھے سے وار نہ کریں، کھل کر سامنے آئیں اور مقابلہ کریں ہم تیار ہیں‘۔

یاد رہے کہ 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران بم دھماکے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور سابق رہنما بشیر احمد بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 21 افراد جاں بحق اور60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں