Daily Mashriq


 قائداعظم کا پاکستان ایک فلاحی ریاست تھی،عمران خان

قائداعظم کا پاکستان ایک فلاحی ریاست تھی،عمران خان

ویب ڈیسک:شکست مسلم لیگ ن کا مقدر بن چکی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

اسلام آباد میں انصاف مسیحی برادری کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہاکہ پاکستان میں کسی بھی کمزور طبقے کو ان کے حقوق نہیں ملتے، جب معاشرے میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تب کمزور مارا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان ایک فلاحی ریاست تھی، مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے،غریبوں کو بنیادی حقوق دینا ریاست کی ذمے داری ہے، آزاد معاشرے میں قانون غریب کو امیر سے طاقتور کردیتا ہے، مہذب معاشرے میں بےروزگاروں کو فنڈز دیے جاتے ہیں۔ پاکستان کے آئین کا تمام ابتدائیہ حقوق سے متعلق ہے لیکن پاکستان میں کمزور طبقے کو حقوق نہیں ملتے کیوں کہ قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تو کمزورکو نقصان اٹھاناپڑتا ہے، غریب کو انصاف دینے کے لئے ملک کے پاس وسائل نہیں، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے جو کہ اس ملک میں نہیں دیا گیا۔ ڈھائی کروڑ بچے اسکول ہی نہیں جاتے۔ ملک میں 45 فیصد بچے غذائی قلت کی وجہ سے بیمارہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شکست (ن) لیگ کا مقدر بن چکی ہے، تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں