Daily Mashriq


منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے ایف آئی اے سے مہلت طلب کر لی۔

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے ایف آئی اے سے مہلت طلب کر لی۔

ویب ڈیسک:منی لانڈرنگ کیس سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے الیکشن کےبعد پیش ہونےکی مہلت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق، آصف زرداری اور فریال تالپور کے بیانات ایف آئی اے میں جمع کرا دیئے گئے۔ بیانات میں دونوں رہنماوں نے ایف آئی اے سے وقت طلب کر لیا۔ بیان کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن مہم میں مصروف ہیں، ایف آئی اے حاضر نہیں ہو سکتے، 25 جولائی کے بعد پہلے ہفتے میں پیش ہونگے۔

یاد رہے گزشتہ روز ایف آئی اے کیجانب سے 35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نوٹس جاری کیے تھے جہاں ان کے بیانات ریکارڈ کیے جانے تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو جمعرات کو سپریم کورٹ اسلام آباد طلب کررکھا ہے  جب کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں