Daily Mashriq

چارسدہ میں3بھائیوںکے قتل کیس میںڈی پی اوغفلت کے مرتکب قرار

چارسدہ میں3بھائیوںکے قتل کیس میںڈی پی اوغفلت کے مرتکب قرار

پشاور(ریاض احمد)پولیس کی طرف سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ڈی پی او چارسدہ سمیت پولیس اہلکاروں کو عمرزئی چارسدہ تہرے قتل کیس میں غفلت کا مرتکب قراردیدیا۔اس کیس میں ملزم نادر نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت تین بھائیوں کو جائیداد کے تنازعے پر قتل کردیا تھا اور اسکے بعد خود اسلام آباد اور بعد ازاں ملائیشیا فرار ہوگیا تھا اور اب وہاں سے نامی گرامی وکیلوں سے رابطے میں ہے تاکہ کیس میں اپنی ضمانت کا بندوبست کرسکے ۔پولیس کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے آئی جی پی کی ہدایت پر اس سلسلے میں ایک انکوائری کی جس نے پولیس کو غفلت اور حتی کہ لاشوں کی بے حرمتی کا مرتکب قرار دیدیا ہے۔ پولیس نے تینوں مقتولین کی لاشوں کو ایک دوسرے کے اوپر ڈال کر موبائل میں تھانے پہنچایا اور کئی گھنٹے تک لاشوں کو اسی طرح موبائل میں رکھا۔متاثرین نے یہ بھی الزام لگایا کہ انکے چالیس لاکھ روپے کی رقم ملزمان لے چکے ہیں اور اب حکومت کو چاہئے کہ زمین انکے نام کردیں تاکہ یتیم بچوں کا کچھ تو سہارا ہو۔ مرکزی ملزم نادر کی والدہ نے متاثرین سے رابطہ کیا ہے اورانھیں صلح کے بدلے زمین اور ماہانہ خرچہ دینے اور بچوں کی مکمل کفالت کی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ خبریں