Daily Mashriq


سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے، آصف زرداری

سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے، آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، یہ سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے۔

کمرہ عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے غیررسمی گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے، پرویز مشرف منتخب نہیں تھے اس لیے جیل جانے کو تیار نہیں، پرویز مشرف نے ووٹ نہیں مانگنے جانا ہم نے ووٹ مانگنے جانا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے، میری گرفتاری دباؤ کے حربے ہیں جب کہ میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا مجال، سب حکومت کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں