Daily Mashriq

زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کا اہم انتخابی وعدہ تھا، فواد چوہدری

زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کا اہم انتخابی وعدہ تھا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا، 10 سال میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سرغنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائیں گئیں وہ واپس ہوں۔

متعلقہ خبریں